طبع اول
معنی
١ - کتاب وغیرہ کی پہلی طباعت، پہلی اشاعت یا ایڈیشن۔ "یہ اوراق طبع اول کے لیے ان کے سپرد کیے جا رہے ہیں۔" ( ١٩٥١ء، اکبر نامہ (دیباچہ)، ٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'طبع' کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'اول' لگانے سے مرکب توصیفی 'طبع اول' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥١ء کو "اکبر نامہ" کے دیباچہ میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کتاب وغیرہ کی پہلی طباعت، پہلی اشاعت یا ایڈیشن۔ "یہ اوراق طبع اول کے لیے ان کے سپرد کیے جا رہے ہیں۔" ( ١٩٥١ء، اکبر نامہ (دیباچہ)، ٧ )